الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب من نذر ندرا مباحا أو غير مشروع أو لا يطيقه وكفاره ذلك
مباح یا غیر مشروع یا ایسی نذر ماننے والے کا بیان، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو اور اس کا کفارہ
حدیث نمبر: 5374
عَنْهُ أَيْضًا أَنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ حَافِيَةً غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا مُرْهَا فَلْتَخْتَمِرْ وَلْتَرْكَبْ وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
۔ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کی بہن نے نذر مانی کہ وہ ننگے پاؤں اور دوپٹہ لیے بغیر چلے گی، جب اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تیری بہن کی بدحالی سے کوئی معاملہ سر انجام نہیں دینا، اس کو کہو کہ وہ دوپٹہ اوڑھ لے اور سوار ہو جائے اور تین روزے رکھ لے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5374]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله ولتصم ثلاثة ايام وھذا اسناد ضعيف، عبيد الله بن زحر محتلف فيه، أخرجه أبوداود: 3294، والترمذي: 1544، وابن ماجه: 983، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17306 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17439»
الحكم على الحديث: حديث صحيح دون قوله ولتصم ثلاثة ايام وھذا اسناد ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5374 in Urdu