الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب قوله صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ : لا نَدْرَ فِي غَضَبٍ وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَهُ يَمِيْنِ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان غصے میں کوئی نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے کا بیان
حدیث نمبر: 5380
مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ لَا يَشْهَدَ الصَّلَاةَ فِي مَسْجِدٍ فَقَالَ عِمْرَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا نَذْرَ فِي غَضَبٍ وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ
۔ ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا، جس نے مسجد میں نماز کے لیے حاضر نہ ہونے کی نذر مانی، سیدناعمران رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصے میں کوئی نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5380]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، محمد بن الزبير الحنظلي متروك، وابوه مجھول، وفيه رجل مبھم، أخرجه النسائي: 7/ 29، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20197»
وضاحت: فوائد: … جب تک نذر ماننے والے کا ہوش برقرار رہے گا، اس کی نذر معتبر ہو گی، جس کو پورا نہ کرنے کی صورت کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5380 in Urdu