الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب فضل لا إله إلا الله
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5426
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب الموت لوگوںکو لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5426]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 916، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10993 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11006»
وضاحت: فوائد:معلوم ہوا کہ قریب الموت لوگوں کو لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کرنی چاہئے۔عوام الناس میں مشہور کر دیا گیاہے کہ قریب المرگ آدمی کے پاس بیٹھ کر کلمہ پڑھنا چاہئے، اسے تلقین نہیں کرنی چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تلقین قبول کرنے سے انکار کر دے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5426 in Urdu