الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِبْرَاءِ مِنَ الْبَوْلِ
پیشاب سے بچنے کا بیان
حدیث نمبر: 546
(وَمِنْ طَرِيقٍ آخَرَ بِنَحْوِهِ) وَزَادَ: فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُ عَنْهُ
(دوسری سند) اسی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی پیشاب کرے تو وہ اپنے عضو خاص کو تین دفعہ نچوڑے، پس بیشک یہ عمل اس کو کفایت کرے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19263»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے، بہرحال اگر کسی مخصوص آدمی کو ظن غالب کی حد تک شبہ ہو جائے تو وہ عضو ِ خاص کو نچوڑ کر یا انگلی مار کر یا کچھ دیر بیٹھ کر اس شبہ کو ختم کر سکتا ہے، لیکن اس ضمن میں شیطان کے وسوسوں کو سمجھنا اور ان سے بچنا ضروری ہے، وگرنہ طہارت کے معاملات میں کئی اشکالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ استنجا کا اصل طریقہ یہی ہے کہ پیشاب منقطع ہو جانے کے بعد پتھر یا پانی استعمال کر لیا جائے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19263
Al-Fath al-Rabbani Hadith 546 in Urdu