الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ هَيْئَةِ الْاضْطِجَاعِ لِلنَّوْمِ وَمَا يَفْعَلُ مَنْ أَرَادَ ذلِكَ وَالنَّهَى عَنْ ضِبْعَةِ أَهْلِ النَّارِ وَغَيْرِ ذلِكَ
نیند کے لیے لیٹنے کی کیفیت اور لیٹنے کا ارادہ رکھنے والے سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان اور جہنمی لوگوں کی طرح لیٹنے اور اس جیسے دوسرے امور کی ممانعت
حدیث نمبر: 5524
عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ ضَافَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَ نَفَرٍ قَالَ فَبِتْنَا عِنْدَهُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ يَطَّلِعُ فَرَآهُ مُنْبَطِحًا عَلَى وَجْهِهِ فَرَكَضَهُ بِرِجْلِهِ فَأَيْقَظَهُ وَقَالَ هَذِهِ ضِجْعَةُ أَهْلِ النَّارِ
۔ (دوسری سند) سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک گروہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہمان بنے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رات گزاری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو ہمارے پاس تشریف لائے اور مجھے پیٹ کے بل لیٹے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جگایا اور فرمایا: یہ جہنمی لوگوں کے لیٹنے کی کیفیت ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5524]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15630»
وضاحت: فوائد: … پیٹ کے بل سونا ناجائز ہے، افضل یہ ہے کہ دائیں کروٹ پر سویا جائے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15630
1 .....
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5524 in Urdu