الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. ... باب مَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ عِنْدَ النَّوْمِ
قرآن مجید کے اس حصے کا بیان، جو سونے سے پہلے تلاوت کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 5531
عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ وَقَالَ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً أَفْضَلَ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ
۔ سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سونے سے پہلے تسبیح والی سورتوںکی تلاوت کرتے اور فرماتے: ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے،جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5531]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه أبوداود: 5057، والترمذي: 2921، 3406، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17160 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17292»
وضاحت: فوائد: … اَلْمُسَبِّحَات (تسبیح والی سورتوں) سے مراد قرآن مجید کی وہ سورتیں ہیں، جن کی ابتداء میں {سُبْحَانَ، سَبَّحَ اور یُسَبِّحُ} آیا ہے اور یہ کل سات سورتیں ہیں: سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ حدید، سورۂ حشر، سورۂ صف، سورۂ جمعہ، سورۂ تغابن اور سورۂ اعلی۔
الحكم على الحديث:
حسن
1 .....
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5531 in Urdu