🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا يُقَالُ لِدُخُولِ الْمَنْزِلِ وَالْخُرُوجِ مِنْهُ وفي الشوقِ وَعِنْدَ انْقِضَاضِ الْمَجْلِسِ
گھر میں داخل ہونے کی، گھر سے نکلنے کی، بازار میں داخل کی¤اور مجلس کو ختم کرتے وقت کی دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَفَّارَةُ الْمَجَالِسِ أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجالس کا کفارہ ہے کہ بندہ مجلس کے آخر میں یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے، اور تیسری حمد کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں)۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5560]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه أبوداود: 4858، والترمذي: 3433، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8818 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8804»
وضاحت: فوائد: … ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ جَلَسَ فِی مَجْلِسٍ فَکَثُرَ فِیہِ لَغَطُہُ فَقَالَ قَبْلَ أَنْ یَقُومَ مِنْ مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا کَانَ فِی مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ۔)) … جو آدمی ایسی مجلس میں بیٹھتا ہے، جس میں بہت زیادہ شور و غل اور لغو باتیں ہوتی ہیں، پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھتا ہے:سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ تو اس کے اس مجلس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 5560 in Urdu