الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَاب مَا جَاءَ فِي الْأَدْعِيَةِ كَانَ يَدْعُو بِهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
ان دعاؤں کا بیان، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 5633
عَنْ أَبِي صِرْمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَايَ وَغِنَى مَوْلَايَ
۔ سیدنا ابو صرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! بیشک میں تجھ سے اپنے (نفس کے) غِنٰی کا اور اپنے مولی کے غِنٰی کا سوال کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5633]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة لؤلؤة، أخرجه ابن ابي شيبة: 10/ 208، والطبراني في الكبير: 22/828، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15756 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15848»
وضاحت: فوائد: … مَوْلٰی سے مراد یہ افراد ہو سکتے ہیں: باپ، بھائی، بھتیجا، چچا، چچا زاد، تمام عصبہ، ساتھی، پڑوسی، حلیف، مدد گار، محبت کرنے والا، پیروی کرنے والا، سسرال۔ جتنے افراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مراد لیے جا سکتے ہوں گے، وہ مراد لیے جائیں گے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لیے اور اپنے متعلقہ افراد کے لیے نفس کے غِنٰی کا سوال کر رہے ہیں، تاکہ حرص اور لالچ ختم ہو جائے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة لؤلؤة
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5633 in Urdu