الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَاب مَا جَاءَ فِي التَّعَرُّدِ وَصِيغِهِ وَفَضْلِهِ
تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5695
عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَبَصَرِي وَقَلْبِي وَمَنِيِّي
۔ سیدناشکل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیں کہ میں جس سے نفع حاصل کر سکوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو:اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِی وَبَصَرِی وَقَلبِیْ وَمَنِیِّیْ۔ (اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں اپنے کان، آنکھ، دل اور منی کے شرّ سے)۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5695]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 1551، والنسائي: 8/ 260، والترمذي: 3492، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15541 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15626»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5695 in Urdu