الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَمُضَاعَفَةِ أَجْرٍ فَاعِلِهَا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا
حدیث نمبر: 5719
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِي كُلَّهَا عَلَيْكَ قَالَ إِذَنْ يَكْفِيكَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مَا أَهَمَّكَ مِنْ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میںاپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5719]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21562»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم پر درود و سلام بھیجنے سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی ملتی ہے اور دونوں جہانوں کی ہر قسم کی پریشانی دور ہو جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21562
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5719 in Urdu