🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب ما جاء فى كسب الحجام والإماء والقصاب والصائع وغير ذلك
سینگی لگانے والوں، لونڈیوں، قصاب اور سنار وغیرہ کی کمائی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5765
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَكْذَبُ النَّاسِ الصُّنَّاعُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ جھوٹے کاریگر اور ہنر مند ہوتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5765]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة۔ أخرجه عبد الرزاق: 15355، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9296 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9285»
وضاحت: فوائد: … پچھنے لگانے والے، قصاب،سنار، کاریگر،رنگ ساز اور دوسرے ہنر مند لوگوں کے پیشے جائز اور درست ہیں، ان کو ناپسندیدہ قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ سینگی لگانے والے اور قصاب کو گندے امور میں ملوث رہنا پڑتا ہے اور دوسرے پیشوں والوں کی اکثریت دھوکہ اور ملاوٹ کرتی ہے اور ان کا معاملہ ہاتھی کے دانت دکھانے کو اور کھانے کو اور کا مصداق ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة۔ أخرجه عبد الرزاق: 15355


Al-Fath al-Rabbani Hadith 5765 in Urdu