الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَاب مَا جَاءَ فِي كَسْبِ الْحَجَامِ وَالْإِمَاءِ وَالْقَصَّابِ وَالصَّائِعَ وَغَيْرِ ذَلِكَ
سینگی لگانے والوں، لونڈیوں، قصاب اور سنار وغیرہ کی کمائی کا بیان
حدیث نمبر: 5768
عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ اشْتَرَى غُلَامًا حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ فَقُلْتُ لَهُ أَتَكْسِرُهَا قَالَ نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْبَغِيِّ وَلَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک سینگی لگانے والا غلام خریدا،پھر انہوں نے سینگی لگانے کے اوزار کے متعلق حکم دیا تو اسے توڑ دیا گیا، میں نے ان سے کہا:کیا آپ اسے توڑ رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں! بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ اآلہ وسلم نے خون کی قیمت، کتے کی قیمت اور فاحشہ عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے اور سود کھانے اور کھلانے والے،جسم گودنے اور گدوانے والی عورت اور مصور پر لعنت فرمائی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5768]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2163، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 692 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18975»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2163
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5768 in Urdu