🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ماپ اور وزن کرنے کے حکم اور دو صاع چلائے بغیر اناج کی بیع کرنے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5888
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ يَا عُثْمَانُ إِذَا اشْتَرَيْتَ فَاكْتَلْ وَإِذَا بِعْتَ فَكِلْ
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان!جب کچھ خریدو تو اسے ماپ لو اور جب کچھ فروخت کرو تو اسے بھی ماپا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5888]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2230، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 560 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 560»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ Vعَنْ بَیْعِ الطَّعَامِ حَتّٰییَجْرِیَ فِیْہِ الصَّاعَانِ، صَاعُ الْبَائِعِ وَصَاعُ الْمُشْتَرِیْ۔ … ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلے کی بیع سے منع فرمایا ہے، حتی کہ اس میں دو صاع جاری ہو جائیں، ایکفروخت کنندہ کا صاع اور دوسرا خریدار کا صاع۔“ (ابن ماجہ: ۲۲۲۸)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ خرید و فروخت کے وقت چیزوں کو ماپنا چاہیےیا ان کا وزن کرنا چاہیے، درج ذیل دونوں احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل بیان کیا جا رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم پر عمل کرنے سے برکت ہو گی اور سوئے ظن کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2230


Al-Fath al-Rabbani Hadith 5888 in Urdu