الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَالصَّلَاةِ بِهَذَا الْوُضُوءِ
وضو، مسجدوںکی طرف چلنے اور اِس وضو سے نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 594
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي هَذَا الْمَجْلِسِ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ: ( (مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وَضُوئِي هَذَا ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ) ) وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَغْتَرُّوا) )
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مجلس میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا اور پھر فرمایا: ”جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر مسجد میں آیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔“ پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس دھوکہ نہ کھا جانا۔“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 594]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6433، ومسلم: 226، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 459 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 459»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6433
Al-Fath al-Rabbani Hadith 594 in Urdu