الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب الترغيب فى إصلاح ذات البين
باہمی صلح جوئی کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 6084
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کے مابین صلح کروانا جائز عمل ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلح وأحكام الجرار/حدیث: 6084]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3594، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8784 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8770»
وضاحت: فوائد: … یہ مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ جب بھی لوگوں کے درمیان کے تعلقات معمول سے ہٹنا شروع ہو جائیں تو وہ فوراً کنٹرول کریں، حالات کو معمولی پر لائیں اور لوگوں میں مصالحانہ ماحول کو برقرار رکھیں۔
الحكم على الحديث: اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3594
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6084 in Urdu