الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَيَّ عَلَى الْهَدِيَّةِ وَاسْتِحْبَاب قبولها وفَضْل الْمُهْدِى
ہدیہ دینے پر آمادہ کرنے، اس کو قبول کرنے کے مستحب ہونے اور ہدیہ دینے والے¤کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 6250
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَغَرَ الصَّدْرِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے کو ہدیے دیا کرو، کیونکہ ہدیہ سینے کے کینے کو ختم کر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6250]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه الترمذي: 2130، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9250 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9239»
وضاحت: فوائد: … ہدیہ، ہدیہ دینے والے آدمی کی محبت کی دلیل ہوتا ہے، اس لیے وہ ہدیہ لینے والے سے محبت وصول کرتا ہے اور اس طرح دونوں کے دل ایک دوسرے کے بارے میں صاف ہو جاتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه الترمذي: 2130
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6250 in Urdu