الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ اسْتِحْبَابِ تَقْسِيمِ الْهَدِيَّةِ فِي الْأَهْلِ وَالْأَصْحَابِ ومن حَضَرَ
ہدیہ کو اہل و عیال، دوستوں اور حاضرین میں تقسیم کرنے کے مستحب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6282
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةٌ مُزَرَّرَةٌ بِالذَّهَبِ فَقَسَمَهَا فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا مِسْوَرُ اذْهَبْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّهُ قَدْ ذُكِرَ لِي أَنَّهُ قَسَمَ أَقْبِيَةً فَانْطَلَقْنَا فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَخَلْتُ فَدَعَوْتُهُ إِلَيْهِ فَخَرَجَ إِلَيَّ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا قَالَ خَبَأْتُ لَكَ هَذَا يَا مَخْرَمَةُ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ چوغے بطور ہدیہ پیش کیے گئے، ان کے بٹن سونے کے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ چوغے اپنے صحابہ کے درمیان تقسیم کر دیے، سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے مسور!ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے چلو، میں نے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوغے تقسیم کر رہے ہیں، پس ہم چلے گئے، جب وہاں پہنچے تو اس نے کہا: اندر جاؤ اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلاؤ، پس میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلا لایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اورایک چوغہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے مخرمہ! یہ میں نے تیرے لیے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ چنانچہ انھوں نے اس کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مخرمہ راضی ہو گیا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو وہ دے دیا۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6282]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2599، 5800، ومسلم: 1058، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18927 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19135»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2599
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6282 in Urdu