الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْهُمَا
عمریٰ اور رقبیٰ کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 6302
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّقْبَى وَقَالَ مَنْ أُرْقِبَ فَهُوَ لَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رقبی سے منع کیا اور فرمایا: جو چیز جس کو بطور رقبیٰ دی جائے گی، وہ اسی کی ہو جائے گی۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6302]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 274، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4801 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4801»
وضاحت: فوائد: … یہ نہی حرمت کے لیے نہیں، بلکہ ارشاد اور رہنمائی کے لیے ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی مصلحت نہیں ہے کہ تم اپنے گھراور مال بطورِ رقبی دے دو، ہاں اگر اسی طرح ہی دینے ہیں تو جان لو کہ بطورِ رقبی دی ہوئی چیز واپس نہیں آئے گی اور مستقل طور پر تمہاری ملکیت سے نکل جائے گی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 274
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6302 in Urdu