الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ أَنَّ دِيَةَ الْمَقْتُولِ لِجَمِيعِ وَرَتَيْهِ، وَمَا جَاءَ فِي ميرَاتِ الْحَمْلِ بَعْدَ وَضْعِهِ إِنِ اسْتَهَلَّ
مقتول کی دیت تمام ورثاء کے لیے ہونے کا اور اس حمل کی میراث کا بیان، جس نے پیدا ہونے کے بعد چیخ ماری ہو
حدیث نمبر: 6346
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ الْعَقْلَ مِيرَاثٌ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى فَرَائِضِهِمْ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دیت، مقتول کے ورثاء کے حصوں کے بقدر ان کے درمیان تقسیم ہوگی۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6346]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2647، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7091 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7091»
وضاحت: فوائد: … جس طرح میت کا ترکہ اس کے ورثاء میں ان کے حصوں کے بقدر تقسیم کیا جاتا ہے، اسی طرح مقتول کی دیت اس کے ورثاء میں تقسیم کی جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2647
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6346 in Urdu