🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ وُجُوبِ الْمُحَافَظَةِ عَلَى النَّفْسِ وَتَجَنُّبِ مَا يُظَنُّ فيه هلاكها
نفس کی حفاظت کرنے اوراسے ہلاکت سے بچانے کے واجب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6479
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجِدَارٍ أَوْ حَائِطٍ مَائِلٍ فَأَسْرَعَ الْمَشْيَ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ إِنِّي أَكْرَهُ مَوْتَ الْفَوَاتِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسی دیوار کے پاس سے گزرے جو ایک جانب جھکی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے تیزی سے گزر گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس جلدی کی وجہ دریافت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اچانک موت کو ناپسند کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6479]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، ابراهيم بن اسحاق المدني ضعفه غير واحد من الائمة، وقال البخاري: منكر الحديث، وقال الدارقطني: متروك۔ أخرجه ابويعلي: 6612، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8666 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8651»
وضاحت: فوائد: … بظاہر تو کہا جا سکتا ہے کہ اچانک موت اللہ تعالی کے غضب کی نشانی ہے، کیونکہ اس طرح سے توبہ تائب ہونے کا موقع نہیں ملتا اور آدمی بیماری کی وجہ ملنے والی بلندیٔ درجات سے محروم ہو جاتا ہے، لیکن چونکہ مؤمن ہر وقت موت کی تیاری میں ہوتا ہے، اس لیے اچانک موت اس کے لیے غضب ِ الہی کا باعث نہیں ہوتی، درج ذیل روایت پر غور کریں:
سیدنا عبید اللہ بن خالد سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَوْتُ الْفُجَاء َۃ أَخْذَۃُ الْأَسَفِ۔))
رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَزَادَ الْبَیْہَقِیُّ فِی شُعَبِ الْإِیمَانِ وَرَزِینٌ فِی کِتَابِہِ: ((أَخْذَۃُ الْأَسِفِ لِلْکَافِرِ وَرَحْمَۃٌ لِلْمُؤمنِ۔)) … ”اچانک موت ناراضی کی پکڑ ہے۔“ (ابوداود: ۳۱۱۰) امام بیہقی نے ”شعب الایمان“ میں اور رزین نے اپنی کتاب میں اس روایت کو زیادہ الفاظ کے ساتھ یوں بیان کیا ہے: ”اچانک کافر کے لیے ناراضی کی پکڑ ہے، لیکن مؤمن کے لیے رحمت ہے۔“ (قال الالبانی فی المشکوۃ: صحیح)
ہاںیہ الگ بات ہے کہ ایسے اسباب سے مکمل گریز کرنا چاہیے، جو اچانک موت کا واضح طور پر سبب بن سکتے ہوں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا


Al-Fath al-Rabbani Hadith 6479 in Urdu