الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزْعَ وَتَوَابِ قَاتِلِهِ
چھپکلی کو قتل کرنے کے مستحب ہونے اور اس کو مارنے والے کے اجر و ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 6503
عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا
۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھپکلی کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے اور اسے موذی اور فاسق قرار دیا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2238، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1523 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1523»
وضاحت: فوائد: … چونکہ دوسرے حشرات کی بہ نسبت چھپکلی زیاد ہ مضر اور تکلیف دہ ہے، اس لیے اس کو فاسق قرار دیا گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2238
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6503 in Urdu