الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ نَهْيِ الْمُخَيِّينَ عَنِ الدُّخُولِ عَلَى النِّسَاءِ
ہیجڑوں کا عورتوں پر داخل ہونے سے ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 6680
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُخَنِّثِي الرِّجَالِ الَّذِينَ يَتَشَبَّهُونَ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ الْمُتَشَبِّهَاتِ بِالرِّجَالِ وَرَاكِبَ الْفَلَاةِ وَحْدَهُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کے ان ہیجڑوں پر لعنت کی ہے، جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوں پر بھی لعنت کی، جو مردوں کا سا انداز اپناتی ہیں اور ان کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور اس پر بھی لعنت کی ہے جو جنگل میں تنہا سفر کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6680]
تخریج الحدیث: «صحيح دون قوله ’’وراكب الفلاة وحده‘‘، وھذا اسناد ضعيف لجھالة طيب بن محمد۔ أخرجه البيھقي في ’’الشعب‘‘: 4728، وابن ابي شيبة: 9/ 63، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7855 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7842»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالی نے مرد و زن دونوں کی وضع قطع، بول چال، چلن پھرن، نقل و حرکت اور دیگر کئی صفات علیحدہ علیحدہ بنائی ہیں اور ہر جنس کے لیے بعض خاص احکام نافذ کیے ہیں، مثلا لباس، خوشبو، سر کے بال، وغیرہ۔ ہر جنس کو چاہیے کہ وہ اپنی فطرتی صفات پر پابند رہے اور تکلف اختیار کرتے ہوئے مرد، عورت کی اور عورت، مرد کی صفات اختیار نہ کرے، وگرنہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت کے مستحق ٹھہریں گے۔
الحكم على الحديث:
صحيح دون قوله ’’وراكب الفلاة وحده‘‘
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6680 in Urdu