الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ دَلِيلِ رَجْمِ الزَّانِي الْمُحْصَنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
قرآن مجید سے شادی شدہ زانی کو رجم کرنے کی دلیل
حدیث نمبر: 6684
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ الرَّجْمَ سُنَّةٌ مِنْ سُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ كَانَتْ نَزَلَتْ آيَةُ الرَّجْمِ فَهَلَكَ مَنْ كَانَ يَقْرَؤُهَا وَآيًا مِنَ الْقُرْآنِ بِالْيَمَامَةِ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رجم کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں میں سے ایک سنت ہے، رجم کی آیت بھی نازل ہوئی تھی، جو لوگ اس کی اور قرآن کی دوسری آیات کی تلاوت کرتے تھے، وہ یمامہ میں شہید ہو گئے تھے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6684]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد، وفي الخبر الفاظ منكرة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1210 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1210»
وضاحت: فوائد: … دراصل رجم سے متعلقہ واضح آیت کی تلاوت منسوخ ہو گئی تھی، جیسا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے واضح ہو رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6684 in Urdu