🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخُطْبَةِ لِلنِّكَاحِ
نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6911
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْخُطْبَةُ الَّتِي وَفِي لَفْظٍ كُلُّ خُطْبَةٍ لَيْسَ فِيهَا شَهَادَةٌ كَالْيَدِ الْجَذْمَاءِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ خطبہ جس میں شہادت نہ ہو، وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6911]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه ابوداود: 4841، والترمذي: 1106، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8518 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8499»
وضاحت: فوائد: … شہادت سے مراد ”أَشْھَدُ أَّنْ لَّا إِلٰہُ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ“ ہے۔
جیسے کٹے ہوئے ہاتھ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اسی طرح وہ خطبہ بھی خطیب کے لیے مفید نہیں ہوتا، جس میں توحید و رسالت کی شہادت نہ ہو۔

الحكم على الحديث:
اسناده قوي


Al-Fath al-Rabbani Hadith 6911 in Urdu