الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّضَاعِ الَّذِي لَا يَحْصُلُ بِهِ التَّحْرِيمُ
رضاعت کی وہ مقدار جس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 6977
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا امْرَأَةً أُخْرَى فَزَعَمَتِ امْرَأَتِي الْأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتْ امْرَأَتِي الْحَدْثَى إِمْلَاجَةً أَوْ إِمْلَاجَتَيْنِ، وَقَالَ مَرَّةً: رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ، فَقَالَ: ( (لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ وَلَا الْإِمْلَاجَتَانِ) ) أَوْ قَالَ: ( (الرَّضْعَةُ أَوِ الرَّضْعَتَانِ) )
۔ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، ایک دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک بیوی تھی، میں نے اس پر ایک اور شادی کر لی ہے، اب میری پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایک یا دو دفعہ دودھ پلایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک یا دو دفعہ دودھ پلانے سے رشتہ حرام نہیں ہوتا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 6977]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1451، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26873 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27410»
وضاحت: فوائد: … ”اَلرَّضْعَۃُ“ (ایک بار دودھ پلانا): جب بچہ ماں کے وجود کو اپنے منہ میں ڈال کر چوستا ہے اور دودھ پیتا ہے اور پھر کسی عارضے کے بغیر اپنی مرضی سے پستان کو چھوڑتا ہے تو یہ ایک بار دودھ پینا شمار ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1451
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6977 in Urdu