الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب ما يستحب من الزينة للنساء وما يكره لهن
اس چیز کا بیان کہ عورتوں کے لئے کون سی زینت مستحب ہے اور کون سی مکروہ
حدیث نمبر: 7068
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَدَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ بِيَدِهَا كِتَابًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَقَالَ مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَوْ يَدُ امْرَأَةٍ فَقَالَتْ بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ فَقَالَ لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ
۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے پردے کے پیچھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتاب پکڑانے کے لیے اپنا ہاتھ لمبا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: میں یہ نہیں جانتا کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس نے کہا: جی یہ عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو عورت ہوتی تو مہندی کے ساتھ اپنے ناخنوں کا رنگ بدل دیتی۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7068]
تخریج الحدیث: «حسن، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4166، والنسائي: 8/ 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26258 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26788»
الحكم على الحديث: حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7068 in Urdu