الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب حق الزوجة على الزوج
خاوند پر بیوی کے حقوق کا بیان
حدیث نمبر: 7119
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ النِّسَاءَ فَوَعَظَ فِيهِنَّ وَقَالَ عَلَامَ يَضْرِبُ وَفِي لَفْظٍ يَجْلِدُ أَحَدُكُمُ امْرَأَتَهُ زَادَ فِي رِوَايَةٍ ضَرْبَ الْعَبْدِ وَلَعَلَّهُ أَنْ يُضَاجِعَهَا مِنْ آخِرِ النَّهَارِ أَوْ آخِرِ اللَّيْلِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ عورتوں کے حقوق کے بارے مردوں کو نصیحت کر رہے تھے، بیچ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنی بیوی کو اس طرح کیوں مارتا ہے، جیسے غلام کو مارا جاتا ہے، پھر ممکن ہے کہ دن کے آخر میں یا رات کے آخر میں اس کو ہم بستری بھی کرنی ہو۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7119]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا البخاري: 3377، 4942، 5204، 6042، ومسلم: 2855، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16322»
وضاحت: فوائد: … ایسا افراط و تفریط والا معاملہ نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے بیوی کی خوب پٹائی کر دی جائے اور پھر رات کو اس سے ہم بستری بھی کی جائے۔ اگر کسی جرم کی وجہ سے بیوی کو سزا دینا پڑ ہی جائے تو ایسا معمولی طریقہ اختیار کیا جائے کہ بعد میں ہم بستری کے وقت تعجب نہ ہو۔
الحكم على الحديث: أخرجه مطولا ومختصرا البخاري: 3377
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7119 in Urdu