🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي النَّضْحِ بَعْدَ الْوُضُوءِ
وضو کے بعد شرمگاہ پر چھینٹے مارنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَعَلَّمَهُ الْوُضُوءَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وَضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ بِهَا نَحْوَ الْفَرْجِ، قَالَ: فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَرُشُّ بَعْدَ وَضُوئِهِ
سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ جبریلؑ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کی تعلیم دی اور جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو ایک چلّو پانی کا لے کر اس کو شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وضو کے بعد اس طرح پانی چھڑکا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف رشدين بن سعد۔ أخرجه الدارقطني: 1/ 111، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21771 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22114»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث کے مزید شواہد بھی موجود ہیں، حدیث نمبر (۵۴۸)میں بھی یہ مسئلہ گزر چکا ہے، ان احادیث کا خلاصہ اور تقاضا یہ ہے کہ وضو کے بعد پانی کا ایک چلو شرمگاہ پر چھڑک دیا جائے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف رشدين بن سعد۔ أخرجه الدارقطني: 1/ 111


Al-Fath al-Rabbani Hadith 714 in Urdu