الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ النَّفْقَةِ عَلَى الْأَقَارِبِ وَمَنْ يُقَدَّمُ مِنْهُم؟ وَعَلَى مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ
اعزہ و اقارب پر خرچ کرنے کا بیان، نیز ان میں سے کس کو مقدم کیا جائے¤اور لونڈی اور غلام پر خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7268
عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبَرُّ قَالَ أُمَّكَ قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ أُمَّكَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ثُمَّ مَنْ قَالَ أُمَّكَ قَالَ قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ
۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: پھر کس سے؟ ٓپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کے ساتھ اور پھر جو جتنا زیادہ قریبی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب النفقات/حدیث: 7268]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابوداود: 5139، والترمذي: 1897، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20028 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20281»
وضاحت: فوائد: … شریعت میں ماں اور باپ دونوں کا مقام مسلم ہے، ماں کے حق کو مقدم کرنے کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ باپ کے حق کا لحاظ نہ رکھا جائے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7268 in Urdu