الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِرُ وَكُلٌّ ذِي نَابِ مِنَ السَّبُعِ وَكَلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ
بلی، کچلی والے جانوروں اور ذِی مِخْلَب پرندوں کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: 7345
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ فَأَكْلُهُ حَرَامٌ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر کچلی والا درندہ ہے اور اسے کھانا حرام ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1933، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7224 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7223»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے ثابت ہوا کہ کچلی والے درندے اور پنجے سے شکار کرنے والے پرندے حرام ہے، بلی بھی کچلی والا جانور ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1933
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7345 in Urdu