الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَاب مَا كَانَ يُحِبُّهُ وَيَمْدَحُهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأطْعِمة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانوں کا ذکر
حدیث نمبر: 7367
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دیگر عورتوں پر اتنی فضیلت ہے، جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7367]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2446، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13785 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13821»
وضاحت: فوائد: … ثرید عربوں کی عمدہ اور افضل ڈش تھی، یہ روٹی، گوشت اور شوربے سے مرکب ہوتا ہے، یہ کھانا انتہائی مبارک،زود ہضم اور لذیذ ہوتا ہے، یہ آسانی سے کھایا جا سکتا ہے، اس پر زیادہ خرچ بھی نہیں ہوتا اور اس کی تھوڑی مقدار سے کھانے والا سیر ہو جاتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2446
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7367 in Urdu