الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب ما جاء فى ذم كثرة الأكل
زیادہ کھانے کی مذمت
حدیث نمبر: 7377
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ
۔ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کافر سات انتڑیوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک انتڑی میں کھاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7377]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 5/ 430، والطحاوي في شرح مشكل الآثار: 2008، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26845 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27382»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث ِ مبارکہ میں بسیارخوری اور زیادہ شکم پروری سے روکا گیا ہے۔ کم خوری سے جہاں اس حدیث کے ساتھ موافقت ہوتی ہے، وہاں صحت و توانائی بھی برقرار رہتی ہے۔ اگر تمام لوگ اس حدیث پر عمل کرنے پر متفق ہو جائیں تو حکماء و اطبّاء کا اتفاق ہے کہ بیماریاں خود بخود دم توڑ جائیں گی۔
الحكم على الحديث: حديث صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7377 in Urdu