الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. باد ما جاء فى غسل اليدين قبل الأكل وبعده وجو از تركه
کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے اور نہ دھونے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 7380
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا فَمَضْمَضَ وَقَالَ إِنَّ لَهُ دَسَمًا
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ پی کر کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7380]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5609، ومسلم: 358، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1951 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1951»
وضاحت: فوائد: … ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا شَرِبْتُمُ اللَّبَنَ فَمَضْمِضُوْا فَإِنَّ لَہُ دَسَماً)) … جب تم دودھ پیو تو کلی کر لیا کرو، کیونکہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ (ابن ماجہ: ۱/۱۸۱، صحیحہ:۱۳۶۱)
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 5609
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7380 in Urdu