🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ أَحَبِّ الشَّرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا جَاءَ فِي تَحْمِيرِ الْإِناءِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ مشروب اور برتن کو ڈھانپنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7446
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أُوكِيَ عَلَيْهِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم صرف ان مشکوں سے پیو، جن کے منہ باندھے گئے ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7446]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24433 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24937»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث میں برتن ڈھانپنے کی خصوصی تربیت کی گئی ہے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ ایک یہ کہ شیطان سے حفاظت رہتی ہے، کیونکہ شیطان ڈھانکا ہوا برتن نہیں کھولتا، دوسرا یہ ہے کہ اس طرح وباء سے حفاظت رہتی ہے، تیسرا فائدہ یہ ہے کہ نجاست اور گندگی سے حفاظت رہتی ہے، چوتھا فائدہ ہے کہ کیڑے مکوڑوں سے حفاظت رہتی ہے، بعض اوقات کوئی زہریلی چیز پانی میں گر جاتی ہے، جس سے پانی متاثر ہو جاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7446 in Urdu