الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب ما لا يجوز من الرقى والتمائم ونحوها
ناجائز دم اور تمیمہ کا بیان
حدیث نمبر: 7742
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ النُّشْرَةِ فَقَالَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نشرہ کے متعلق سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ شیطانی عمل ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7742]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 3868، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14135 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14181»
وضاحت: فوائد: … نشرہ۔ یہ ایک طریقہ علاج تھا یا دم تھا، جس کے ذریعے اس آدمی کا علاج کیا جاتا تھا، جس کو جن لگ جاتے تھے، اس سے وہ صحت یاب ہوجاتا تھا، یہ جادو کے ذریعہ بھی کیا جاتا تھا یا غیر واضح پوشیدہ سا کلام ہوتا تھا، اس لئے اسے آپ نے شیطانی منتر قرار دیا ہے، اگر اس بیماری کا علاج کتاب و سنت کے وظائف سے کیا جائے تو جائز ہے۔
الحكم على الحديث: اسناده صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7742 in Urdu