🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. الفصل الثاني فى أن نوم النبى صلى الله عليه وسلم لا ينقض وضوءه ولو مضطجعا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیند ناقضِ وضو نہیں تھی، اگرچہ وہ لیٹ کر ہوتی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 776
عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ وَأَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَامَ حَتَّى سُمِعَ لَهُ غَطِيطٌ فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَحْفُوظًا
سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح سو جاتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خرّاٹوں کی آواز آنے لگتی، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ عکرمہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تو حفاظت کی گئی تھی۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 776]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه البيھقي: 1/ 121، وحديث ابن عباس روي في المسند بالفاظ مختلفة ومطولة ومختصرة و منھا ما رواه الشيخان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2194 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2194»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیند آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ناقضِ وضو نہیں تھی، کیونکہ نیند کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل بیدار رہتا تھا۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 776 in Urdu