الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفَالِ
نیک فال اور نیک شگون کا بیان
حدیث نمبر: 7788
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقُلْتُ يَا أُمَّتَاهُ حَدِّثِينِي شَيْئًا سَمِعْتِيهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الطَّيْرُ تَجْرِي بِقَدَرٍ وَكَانَ يُعْجِبُهُ الْفَأْلُ الْحَسَنُ
۔ سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا: اے اماں جان! مجھے وہ حدیث بتاؤ جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے، انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پرندہ تقدیر الٰہی کے مطابق اڑتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اچھی فال لینا پسند تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7788]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه البزار: 2161، وابن حبان: 5824، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25982 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25496»
وضاحت: فوائد: … اچھی فال سے انسان کا حوصلہ بلند ہو جاتا ہے اور وہ اپنے اقدام پر مطمئن ہو جاتاہے، حدیث نمبر (۷۷۷۳) کے فوائد میں اچھی فال کی وضاحت کی جا چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7788 in Urdu