🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب رؤيا النبى صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7845
۔قَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ سَأَلْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ عَنْ رُؤْیَا رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم الَّتِی ذَکَرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ذَکَرَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ( (بَیْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَیْتُ أَنَّہُ وُضِعَ فِی یَدَیَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَہَبٍ فَفَظِعْتُہُمَا فَکَرِہْتُہُمَا وَأُذِنَ لِی فَنَفَخْتُہُمَا فَطَارَا فَأَوَّلْتُہُ کَذَّابَیْنِ یَخْرُجَانِ۔) ) قَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ أَحَدُہُمَا الْعَنْسِیُّ الَّذِی قَتَلَہُ فَیْرُوزُ بِالْیَمَنِ وَالْآخَرُ مُسَیْلِمَۃُ۔
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خواب بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں دو کنگن سونے کے رکھ دئیے گئے ہیں، میں ان کی وجہ سے گھبرا گیا اور میں نے انہیں ناپسند کیا، مجھے اجازت ملی کہ میں ان پر پھونک ماروں، پس جب میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ یہ نمودار ہونے والے دو جھوٹے نبی ہوں گے۔ عبیداللہ کہتے ہیں: ایک ان میں سے اسود عنسی ہے، جسے فیروز نے یمن میں قتل کیا اور دوسرا مسیلمہ کذاب ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7845]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4379، 7033، وأما قول ابن عباس فيه: ذُكر لي فقد جاء من غير ھذا الطريق ان الذي حدثه بذالك وھو ابو ھريرة فقد أخرجه البخاري: 3621، 4374، ومسلم: 2274، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2373 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … پھونک مارنے سے مراد ان جھوٹے مدعیان نبوت کی ہلاکت تھی۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 4379


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7845 in Urdu