الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَاتَمِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَّهُ كَانَ مِنْ فِضَّةٍ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی اور اس کا چاندی کے ہونے کا بیان¤آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش کے بارے میں تنبیہ
حدیث نمبر: 7983
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اضْطَرَبُوا الْخَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ وَلَبِسُوهَا فَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَهُ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی، لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں اور پہن لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی، لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 7983]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2093، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13141 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13172»
وضاحت: فوائد: … قاضی عیاض نے کہا: تمام محدثین کا اتفاق ہے کہ اس حدیث میں ابن شہاب راوی کو وہم ہوا اور اس نے سونے کی انگوٹھی کی جگہ پر چاندی کی انگوٹھی کاذکر کر دیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایات سے معروف بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پھینک کر چاندی کی انگوٹھی بنوا لی تھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2093
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7983 in Urdu