الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ مَا جَاءَ عَامًا فِي تَحْرِيمِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ
سونے اور ریشم کی عام حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 8011
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا فَلَا يُكْسَاهُ فِي الْآخِرَةِ وَفِي لَفْظٍ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا فَلَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ
۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے اپنے خطبے میں کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، اس کو آخرت میں یہ نہیں پہنایا جائے گا۔ ایک روایت میں ہے: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8011]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5834، ومسلم: 2069، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 123 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 123»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5834
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8011 in Urdu