الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب الرُّحْصَةِ فِي إِطَالَةِ ذَيْلِ الْمَرْأَةِ
عورت کا اپنا دامن لمبا کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 8124
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فِي الذَّيْلِ شِبْرًا فَاسْتَزَدْنَهُ فَزَادَهُنَّ شِبْرًا آخَرَ فَجَعَلْنَهُ ذِرَاعًا فَكُنَّ يُرْسِلْنَ إِلَيْنَا نَذْرَعُ لَهُنَّ ذِرَاعًا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امہات المومنین کو رخصت دی کہ وہ اپنے دامن کو ایک بالشت کے برابر لٹکا لیا کریں، لیکن جب انہوں نے مزید کا مطالبہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بالشت اور بڑھا رکھنے کی اجازت دے دی، پس وہ ایک ہاتھ تک نیچے لٹکا لیتی تھیں، اور وہ ہمارے پاس کپڑا بھیجتی تھیں، ہم اس کی پیمائش کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8124]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابوداود: 4119، وابن ماجه: 3581، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4683 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4683»
وضاحت: فوائد: … دو بالشتوں کا ایک ہاتھ بنتا ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8124 in Urdu