الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخِضَابِ وَالْحِنَّاءِ لِلنِّسَاءِ
خواتین کے لئے مہندی لگانے کے مستحبّ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 8152
عَنْ كَرِيمَةَ ابْنَةِ هَمَّامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَأَخْلَوْهُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَسَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ مَا تَقُولِينَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْحِنَّاءِ فَقَالَتْ كَانَ حَبِيبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ لَوْنُهُ وَيَكْرَهُ رِيحَهُ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ عَلَيْكُنَّ بَيْنَ كُلِّ حَيْضَتَيْنِ أَوْ عِنْدَ كُلِّ حَيْضَةٍ
۔ کریمہ بنت ہمام کہتی ہیں: میں مسجد حرام میں داخل ہوئی تو میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تنہا پایا، ایک عورت نے ان سے سوال کیا: اے ام المومنین! مہندی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انھوں نے کہا:میرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے رنگ کو تو پسند کرتے تھے، لیکن اس کی بو کو ناپسند کرتے تھے، بہرحال یہ حرام نہیں، پاکیزگی کی حالت میں یا حیض کے فارغ ہوتے وقت اس کا اہتمام کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8152]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف،كريمة بنت ھمام مستورة الحال، أخرجه ابوداود: 4164،والنسائي: 8/ 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24861 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25373»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8152 in Urdu