یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب ما يكره من الطيب للرجال
مردوں کے لئے مکروہ خوشبو کا بیان
حدیث نمبر: 8162
عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلِي حَاجَةٌ فَرَأَى عَلَيَّ خَلُوقًا فَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ فَذَهَبْتُ فَوَقَعْتُ فِي بِئْرٍ فَأَخَذْتُ مِشْقَةً فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهُ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ حَاجَتُكَ
۔ ابو حبیبہ اس آدمی سے بیان کرتے ہیں جس نے چار سال صحابیت کا شرف حاصل کیا، وہ کہتے ہیں: مجھے ایک کام تھا، پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ میں نے خلوق خوشبو لگارکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس کو دھو ڈالو۔ پس میں نے اس کو دھویا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: جاؤ اور اس کو دھو کر آؤ۔ پس میں اب کی بار گیا اور ایک کنوئیں میں اترا، السی سے بنی ہوئی ایک چیز لی اور جہاں جہاں خلوق لگی تھی، میں نے اس کے ساتھ اسے صاف کیا اور پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لوٹا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب اپنی ضرورت بیان کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8162]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17013 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17138»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8162 in Urdu