الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب الاستقدان ثلاث مِرَارٍ فَإِنْ لَمْ يُؤْذَنَ لَهُ فَلْيَرْجِعْ
اس چیز کا بیان کہ تین بار اجازت طلب کی جائے، اگر اجازت نہ دی جائے تو آدمی واپس چلا جائے
حدیث نمبر: 8304
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ رَدَّدَهَا ثَلَاثًا وَإِذَا أَتَى قَوْمًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلَاثًا
۔ سیدنا انس سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کلام کرتے تو اس کلام کو تین بار دوہراتے، اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو سلام کہتے تو ان کو تین دفعہ سلام کہتے۔ [الفتح الربانی/كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى/حدیث: 8304]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 94، 95، 6244، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13253»
وضاحت: فوائد: … ہر بات کو تین بار دوہرانا، یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت ِ مبارکہ نہیں تھی، البتہ بعض اہم باتوں کو تین یا اس سے بھی زیادہ دفعہ بیان فرما دیا کرتے تھے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 94
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8304 in Urdu