الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب
قرآن مجید کی اور اس کے تلاوت آداب کا بیان
اس باب کے تحت درج ذیل، ذیلی ابواب اور احادیث آئی ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: Q8349]
حدیث نمبر: 8349
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ شُرَيْحًا الْحَضْرَمِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لَا يَتَوَسَّدُ الْقُرْآنَ
۔ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس شریح حضرمی کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسا شخص ہے، جو قرآن کو تکیہ نہیں بناتا۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8349]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه النسائي: 3/ 256، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15724 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15815»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان الفاظ سے مدح بھی کشید کی جا سکتی ہے اور مذمت بھی، مدح کی صورت میں مفہوم یہ ہو گا کہ تکیہ نہ بنانے سے مراد یہ ہے کہ وہ رات کو تہجد پڑھتا ہے اور مذمت کی صورت میں معنییہ ہوگا کہ نہ اس کوقرآن مجیدیاد ہے اور نہ وہ اس کی قراء ت پر ہمیشگی اختیار کرتا ہے، یعنی جب وہ سوتا ہے تو اس کے ساتھ قرآن مجید نہیں ہوتا۔
الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط الشيخين ۔ أخرجه النسائي: 3/ 256
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8349 in Urdu