الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ فَضْلِ قِرَائَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ذِكْرِ مَنْ حَفِظَ الْقُرْآنَ كُلَّهُ مِنَ الصَّحَابَةِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان
حدیث نمبر: 8381
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَذُكِرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّ ذَاكَ لَرَجُلٌ لَا أَزَالُ أُحِبُّهُ أَبَدًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خُذُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَرْبَعَةٍ عَنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ فَبَدَأَ بِهِ وَعَنْ مُعَاذٍ وَعَنْ سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ قَالَ يَعْلَى أَحَدُ الرُّوَاةِ وَنَسِيتُ الرَّابِعَ
۔ مسروق رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر ہونے لگا، انھوں نے کہا: میں اس وقت سے اس آدمی سے محبت کرتا ہوں، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث سنی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اِن چار افراد سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرو: ابن ام عبد، معاذ، مولائے ابی حذیفہ سالم۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے ابن ام عبد یعنی سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ یعلیٰ راوی کہتے ہیں: میں چوتھے کا نام بھول گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8381]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3760، ومسلم: 2464، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6523 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6523»
وضاحت: فوائد: … چوتھے صحابی سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے، جیسا کہ اگلی حدیث سے ثابت ہو رہا ہے۔ کسی سے محبت کرنے کے لیے صحابۂ کرام کے معیار پر غور کریں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3760
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8381 in Urdu