🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الِاسْتِثَارِ عِنْدَ الْغُسْلِ
غسل کے وقت پردہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 863
عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيُّ سِتِّيرٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَغْتَسِلَ فَلْيَتَوَارَ بِشَيْءٍ) )
سیدنا یعلی بن امیہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ بہت زیادہ حیادار اور پردے والا ہے، اس لیے جب کوئی آدمی غسل کرنے لگے تو وہ کسی چیز کے ساتھ چھپ جایا کرے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 863]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 4013، والنسائي: 1/ 200، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17970 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18133»
وضاحت: فوائد: … ابوداود اور نسائی کی روایت میں یہ اضافہ ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو کھلی جگہ میں ازار کے بغیر نہاتے ہوئے دیکھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر چڑھے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ حیادار …۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 4013


Al-Fath al-Rabbani Hadith 863 in Urdu