🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ: «وَمَا جَعَلَنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةٌ للنَّاسِ»
{وَمَا جَعَلَنَا الرُّؤْیَا الَّتِیْ اَرَیْنَاکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِلنَّاسِ} کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8654
عَنْ عِكْرَمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ} [الإسراء: 60] قَالَ هِيَ رُؤْيَا عَيْنٍ رَآهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ اس آیت {وَمَا جَعَلَنَا الرُّؤْیَا الَّتِیْ اَرَیْنَاکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِلنَّاسِ} … اور ہم نے وہ منظر جو تجھے دکھایا، نہیں بنایا مگر لوگوں کے لیے آزمائش۔ کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس منظر سے مراد آنکھ کا دیکھنا ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کی رات کو دیکھا تھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء/حدیث: 8654]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3888، 4716، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1916 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1916»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3888


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8654M
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ {وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ} [الإسراء: 60] شَيْءٌ أُرِيَهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَقَظَةِ رَآهُ بِعَيْنَيْهِ حِينَ ذَهَبَ بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ
۔ (دوسری سند) سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ اس آیت {وَمَا جَعَلَنَا الرُّؤْیَا الَّتِیْ اَرَیْنَاکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِلنَّاسِ} … اور ہم نے وہ منظر جو تجھے دکھایا، نہیں بنایا مگر لوگوں کے لیے آزمائش۔ کی تفسیر کرتے ہوئے کہتے ہیں: کہ اس سے مراد وہ چیز ہے، جو حالت بیداری میں تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آنکھ کے ساتھ دیکھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت المقدس کی جانب لے جایا گیا تھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء/حدیث: 8654M]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، وانظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3500»
وضاحت: فوائد: … اسراء و معراج کا سفر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کھلا معجزہ ہے، اس سے اہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہوتاہے، لیکنیہ واقعہ ساتھ ساتھ لوگوں کی آزمائش اور امتحان بھی ہے، حدیث نمبر (۱۰۵۶۴) اور اس کے بعد والی احادیث میں اسراء و معراج کی تفصیل موجود ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري


Al-Fath al-Rabbani Hadith 8654 in Urdu