🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ: «وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ»
سورۂ صف سورۂ صف میںجو کچھ ہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8794
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَذَاكَرْنَا بَيْنَنَا فَقُلْنَا أَيُّكُمْ يَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَيَسْأَلُهُ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ وَهِبْنَا أَنْ يَقُومَ مِنَّا أَحَدٌ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا رَجُلًا رَجُلًا حَتَّى جَمَعَنَا فَجَعَلَ بَعْضُنَا يُشِيرُ إِلَى بَعْضٍ فَقَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ إِلَى قَوْلِهِ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ [سورة الصف: ١-٣] قَالَ فَتَلَاهَا مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا قَالَ فَتَلَاهَا عَلَيْنَا ابْنُ سَلَامٍ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا قَالَ فَتَلَاهَا عَلَيْنَا عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا قَالَ يَحْيَى فَتَلَاهَا عَلَيْنَا هِلَالٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ فَتَلَاهَا عَلَيْنَا يَحْيَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا
۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے ایک دن آپس میں مذاکرہ کیا اور کہا: ہم میں سے کون ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرے کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پیارا عمل کونسا ہے، لیکن ہم میں سے کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہیبت کی وجہ سے جانے کو تیار نہ تھا، اتنی دیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے پاس ایک آدمی بھیجا، اس نے ہم میں سے ایک ایک آدمی کو جمع کیا، اب ہم میں سے ہر کوئی اس تعجب کے ساتھ دوسرے کی طرف اشارہ کرنے لگا (کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہماری بات کا کیسے پتہ چل گیا)، بہرحال پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر یہ آیات تلاوت کیں: {سَبَّحَ لِلَّہِ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَمَا فِی الْأَ رْضِ … کَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰہِ} ان آیتوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اول سے آخر تک پڑھا، پھر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے اول سے آخر تک پڑھیں، پھر عطابن یسار نے اسی طرح پڑھیں،یحییٰ کہتے ہیں: پھر ہلال نے یہ آیات اول تا آخر پڑھیں، اوزاعی کہتے ہیں: ہم پر یحییٰ نے ان آیات کی اول تا آخر تلاوت کی۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم/حدیث: 8794]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الترمذي: 3309، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23789 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24198»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح ۔ أخرجه الترمذي: 3309


Al-Fath al-Rabbani Hadith 8794 in Urdu