الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب الترغيب فى شكر المنعم والمكافاة على المعروف
منعِم کا شکر ادا کرنے اور نیکی کا بدلہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 9239
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَفَعَهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس چیز کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9239]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4836، ومسلم: 2819، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18198 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8092»
وضاحت: فوائد: … احادیث نمبر (۹۳۳۵ تا ۹۳۳۷) سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث کا مفہوم درست ہے، نعمت کا اثر نظر آنے کے دو معانی ہیں، بندے کو نعمتوں کے مطابق اچھے لباس اور اچھی حالت میں رہنا چاہیے، حدیث نمبر (۹۳۳۶) سے یہی معنی ثابت ہوتا ہے، دوسرا معنییہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے عوض اعمال صالحہ سر انجام دینے چاہئیں اور برے اعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَابْتَغِ فِیْمَآ اٰتٰکَ اللّٰہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَلَا تَنْسَ نَصِیْبَکَ مِنَ الدُّنْیَا وَاَحْسِنْ کَمَآ اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ۔} … اور جو کچھ اللہ نے تجھے دیا ہے اس میں آخرت کا گھر تلاش کر اور دنیا سے اپناحصہ مت بھول اور احسان کر جیسے اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد مت ڈھونڈ، بے شک اللہ فساد کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔ (سورۂ قصص: ۷۵) دونوں معانی ہی مراد لینے چاہئیں،یعنی آدمی اللہ تعالیٰ کی نعمتیں استعمال بھی کرے اور ان کے عوض نیک عمل بھی کرے۔
اس آیت ِ مبارکہ میں خزانوں کے مالک قارون سے خطاب کیا جا رہا ہے کہ اس کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان کے بدلے احسان کرے۔
اس آیت ِ مبارکہ میں خزانوں کے مالک قارون سے خطاب کیا جا رہا ہے کہ اس کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان کے بدلے احسان کرے۔
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 4836
Al-Fath al-Rabbani Hadith 9239 in Urdu